تازہ ترین

حضرت سیدنا قادر قمیص رحمتہ اللہ علیہ کا عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

اولیائے کرام نے اسلام کی سب سے اعلیٰ اخلاقی تعلیمات پیش کی: مولانا محمد توصیف عالم بہاری

📅 27-09-2026 👁 6 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بہار و بنگال

بہار شریف (پریس ریلیز)
شہر بہار شریف کا مشہور و معروف محلہ گڑھ پر مشہور صوفی بزرگ حضرت سیدنا قادر قمیص رحمتہ اللہ علیہ کا عرس عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا 25 ستمبر بمطابق 11 ربیع الآخر بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب جلسہ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد ہونا تھا مگر شدید بارش کی وجہ کر محفل کا انعقاد نہیں ہوسکا بعدِ نمازِ مغرب حضرت سیدنا قادر قمیص کے آستانہ عالیہ پر چادر پوشی وگل اندازی کی رسم ادا کی گئی اس موقع پر حضرت حافظ مولانا محمد توصیف عالم بہاری مہتمم مدرسہ فردوسیہ بڑی درگاہ و امام و خطیب مسجد تاج خانقاہ نے کہا کہ اولیائے کرام اسلام کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ایک جگہ سے دوسری جگہ تشریف لے گئے انہوں نے آقا کریم ﷺ کی سنت کو عام کیا اور جس جگہ گئے وہیں کہ ہوکر رہ گئے انہوں نے کہا کہ آج اولیائے کرام کی تعلیمات سے امت مسلمہ کوسوں دور ہوچکی ہے بزرگانِ دین کے نام پر نذرو نیاز ہو مگر ان بزرگوں کی تعلیمات کیا ہے اس کے بارے جاننے کی کوشش بھی نہیں کرتے بزرگانِ دین مخلوق خدا کی خدمت کی اور ایسی خدمت کی کہ خود بھوکے رہ کر دوسروں کو کھلایا وہ جانتے تھے کہ کھانے میں مزہ نہیں بلکہ کھلانے میں مزہ ہے وہ جانتے تھے کہ کھانے سے غلاظت بنتی ہیں اور کھلاؤ تو جنت کا مژدہ ملتا ہے۔ اس موقع پر عالم اسلام اور قوم و ملت کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر سید محمد شہنواز علی غوث سجادہ نشیں و متولی درگاہ حضرت قادر قمیص رحمتہ اللہ علیہ نے بتایا کہ ہر سال حضرت سیدنا قادر قمیص رحمتہ اللہ علیہ کا عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوتا ہے اور آگے بھی ان شاءاللہ العزیز ہوتا رہے گا اس موقع پر آستانہ عالیہ کے خادم سید محمد سجاد علی غوث نے بتایا کہ سرکار سیدنا قادر قمیص رحمت اللہ علیہ کا عرس عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور منایا جاتا رہے گا کیونکہ حضرت کے آستانہ عالیہ پر سکون حاصل ہوتا ہے دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے اور مخلوق خدا ان کی روحانی فیوض وبرکات سے مالامال ہوتی ہے ، اس موقع پر وعظ اللّٰہ خان ، مختار زردا ، سہیل احمد ، محمد عارف ، محمد ریحان ، محمد زاہد ، محمد لڈو وغیرہ موجود رہے اور حضرت سیدنا قادر قمیص رحمتہ اللہ علیہ کے استانہ عالیہ پر سینکڑوں زائرین اولیا حاضری دے کر روحانی فیوض وبرکات سے مالامال ہوئے ۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★

Mohd Shuaib Raza

📍 گورکھ پور

📰 20 پوسٹ👁 233 قارئین📊 11.7 اوسط قارئین

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ایک نوجوان مصنف، قلم کار، صحافی اور باصلاحیت عالم دین ہیں۔ دو درجن سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔

اسی زمرے میں مزید

این ایس کالج باڑھ میں اِگنو کا لرننگ سپورٹ سینٹر قائم ہوگا، دیہی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت

مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ میں قاضیان شرع کااجلاس اورفقہی ویب سائٹ کے قیام پر اہم فیصلے

ڈاکٹر توقیر عالم توقیر کے شعری مجموعے ’’دل مضراب‘‘ کا اجرا

مقبول ترین پوسٹس

صحافی ستیم مشرا پر حملہ کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے - سراج احمد قریشی

👁 75 ویوز

नाना पाटेकर ने पेश की गंगा-जमुनी तहजीब की मिसाल, नाती के कान में मदरसे के उस्ताद से दिलवाई अज़ान

👁 48 ویوز

पत्रकारिता लोकतंत्र की रीढ़, कलम की स्वतंत्रता की रक्षा हम सभी की जिम्मेदारी - सरयू राय

👁 44 ویوز

والدین کی تربیت: اولاد کے لیے دنیا و آخرت میں رفعت و کامیابی کا عظیم الشان زینہ ہے

👁 40 ویوز

رویندر ناتھ ٹھاکر اور 'وشو بھارتی' یونیورسٹی

👁 39 ویوز